پاکستان کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، آرمی چیف

Aug 27, 2021 | 22:09:PM
پاکستان کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں ہے، ہمارا واحد مقصد افغانستان میں امن کے حصول میں مدد دینا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر سے گفتگو میں کیا، جنہوں نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا مقصد خود مختار، مستحکم اور خوشحال افغانستان ہے۔آرمی چیف نے کابل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

ملاقات میں آرمی چیف نے دہشت گردی اور انتہاپسندی سے لڑنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کابل سے انخلا کے آپریشنز میں خصوصی تعاون پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان میں حکومت کی تشکیل کا انتظار ۔ خطے اور افغانستان سے بھارت کا اثرختم ہوگا۔ترجمان فوج