کورونا کے وار جاری ۔۔ مزید 95افراد جان سے گئے

Aug 27, 2021 | 10:06:AM
کورونا کے وار جاری ۔۔ مزید 95افراد جان سے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) 24گھنٹوں کےدوران  کوروناوائرس سےمزید 95 افراد انتقال کرگئے جبکہ  ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 415 ہوگئی۔

این سی او سی  کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق  ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 44 ہزار 427 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.4 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں 62 ہزار496 ٹیسٹ کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں ہلاکتیں کی تعداد73 ہوگئی