آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 4 خواتین زخمی

Apr 27, 2026 | 23:46:PM
آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 4 خواتین زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پنجاب کے مختلف علاقوں میں  آسمانی بجلی گرنے کے 3 مختلف واقعات میں لڑکا اور لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ  4 خواتین زخمی ہو گئیں۔

 میروخان کے گاؤں سیرو میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 سالہ ریحان چانڈیو جاں بحق ہوگیا جبکہ گاؤں لکھمیر ٹگڑ میں 12 سالہ لڑکی عزا ٹگڑ بھی آسمانی بجلی گرنے سے جان کی بازی ہار گئی،دونوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا ہے۔

 گاؤں قائم خان چانڈیو میں  گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے 3 خواتین فرزانہ چانڈیو، حنا اور نویدہ چانڈیو زخمی ہو گئیں،زخمیوں کو فوری طور پر قمبر کی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔