کینالز کا ایشو حل ہو چکا ،دو مئی کو رسمی کارروائی ہونی ہے،خورشید شاہ کی دھرنا ختم کرنے کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روینہ علی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے قومی شاہراہ بلاک کرنے والوں سے دھرنا ختم کر کے راستے کھولنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کینالز کا ایشو حل ہو چکا ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں اعلان ہو چکا،دو مئی کو سی سی آئی میں صرف ایک رسمی کاروائی ہونی ہے۔
پی پی رہنما کاکہناتھا کہ وکلاء کا احترام ہے، ان کے دھرنوں، احتجاج کو حق بجانب سمجھتا ہوں،لیکن اب جب سندھ کے عوام کا یہ اہم ترین ایشو حل ہو چکا تو احتجاج ختم کر دینا چاہیے،سندھ کے عوام کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد اب راستے کھول دینے چاہیے۔
خورشید شاہ نے کہاکہ سی سی آئی کے اجلاس میں خدانخواستہ کچھ مختلف ہوا تو بھلے پھر احتجاج شروع کر دیں،لیکن میں یقین دلاتا ہوں اب احتجاج کی نوبت نہیں آئے گی،ان کاکہناتھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے تدبر اور سندھ کے عوام کے بھرپور احتجاج سے یہ کامیابی ملی ہے،صرف کینالز کا مسئلہ ہی حل نہیں ہوا، آئندہ کوئی بھی منصوبہ صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ہرصارف خود بل بنوا سکے گا:اویس لغاری نے خوشخبری سنادی