بھارتی سابق کور کمانڈر نے اپنی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھادیا 

ہمارے پاس پاکستان سے جنگ کرنے کی اہلیت ہے نہ صلاحیت، میزائل پاورہے  نہ ڈرونز

Apr 27, 2025 | 15:02:PM
بھارتی سابق کور کمانڈر نے اپنی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھادیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)بھارتی سابق کور کمانڈر نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھادیا۔

سابق بھارتی کور کمانڈر نے کہاہے کہ بھارت کے پاس پاکستان سے جنگ کی نہ اہلیت ہے نہ صلاحیت ہے ،ہمارے پاس ایسی تکنیکی برتری نہیں جو جنگی کارروائیاں بغیر کسی خوف کے انجام دینے کے لیے درکار ہوتی ہے، جیسے امریکا کرتاہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی سابقہ کور کمانڈر نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کے پاس پاکستان سے جنگ کی نہ اہلیت ہے نہ صلاحیت،ہمارے پاس نہ تو میزائل پاور ، نہ ڈرونز ، نہ فضائی اور نہ ہی بحری طاقت میں وہ برتری ہے کہ ہم بغیر کسی خطرے کے جنگی کارروائی کر سکیں۔

سابقہ بھارتی کور کمانڈر نے مزیدکہاکہ پاکستان یقینی طور پر جواب میں کارروائی کرے گا،جنگی کارروائیاں ہمیشہ دو طرفہ ہوتی ہیں ، یک طرفہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹو کونسل کے درمیان معاہدہ

دفاعی ماہرین کے مطابق سابقہ بھارتی کور کمانڈر کااعتراف واضح کرتا ہے کہ بھارت جنگ میں پاکستان کا سامنا کرنے کیلئے تیار نہیں، سابقہ بھارتی کور کمانڈر کا اعتراف حقیقت پر مبنی ہے، کیونکہ کور کمانڈر جنگ کے زمینی حقائق سے اچھی طرح واقف ہوتا ہے۔