’اب عدنان سمیع خان کا کیا ہوگا؟‘فوادچودھری کا ایکس پر بیان

Apr 27, 2025 | 00:28:AM
 ’اب عدنان سمیع خان کا کیا ہوگا؟‘فوادچودھری کا ایکس پر بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کے علاقے پہلگام پر سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد انڈین حکومت نے تمام پاکستانی شہریوں کو انڈیا چھوڑنے کا حکم دیا تو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے گلوکار عدنان سمیع خان پر طنز کے تیر برسانے شروع کر دیے۔
فواد چوہدری کی اس طنزیہ پوسٹ پر عدنان سمیع خان بھی خاموش نہ رہے اور انہوں نے بھی سابق وفاقی وزیر کو تُرکی بہ تُرکی قرار دے دیا۔
انڈیا کی حکومت نے 23 اپریل کو اعلان کیا تھا کہ انڈیا میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے گئے ہیں اور تمام پاکستانیوں کو ہر حال میں 29 اپریل تک انڈیا سے چلے جانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
اس اعلان کے بعد سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں انڈین شہری کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب عدنان سمیع خان کا کیا ہوگا؟‘
فواد چوہدری کی اس پوسٹ پر پاکستان کی شہریت ترک کر کے انڈیا کی شہریت اختیار کرنے والے مشہور گلوکار عدنان سمیع خان کو بھی غصہ آ گیا، اور انہوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کو ’ان پڑھ اور جاہل قرار دیا۔‘
دونوں شخصیات کی جانب سے ایکس پر بحث چھڑ گئی اور اس تلخی میں عام ایکس صارفین نے شامل ہو کر اپنی بڑھاس نکالی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: