جنا ب صدر امریکہ۔۔پلیز ہیلپ۔۔پریانکا چو پڑا کا ٹویٹ

Apr 27, 2021 | 23:22:PM
جنا ب صدر امریکہ۔۔پلیز ہیلپ۔۔پریانکا چو پڑا کا ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی عوام کو کورونا صورتحال سے بچانے کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن سے مدد کی اپیل کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑہ نے جوبائیڈن کو پیغام پہنچانے کیلئے ٹویٹر کا سہارا لیا اور لکھا کہ ہندوستان عالمی وبا سے شدید متاثر ہے جبکہ دوسری جانب امریکا نے مزید 55 کروڑ کورونا ویکسین کی ڈوزز منگوائی ہیں، یہ آرڈر امریکا کی ضرورت سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک صرف دستر خوان سجانے کا نام نہیں ۔۔صبا قمر

ادا کا رہ نے امریکا کی جانب سے عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی فراہمی پر اس کے رہنماوں کا شکریہ ادا کیا لیکن ساتھ ہی صدر بائیڈن سمیت دیگر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا دیس اس وقت سنگین صورتحال سے دوچار ہے۔
 اداکارہ نے اپیل کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا آپ لوگ ہنگامی بنیادوں پر ہندوستان کو کورونا  کی ویکسین فراہم کر سکتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان بھی کورونا کیخلاف میدان میں آ گئے