سلمان خان بھی کورونا کیخلاف میدان میں آ گئے

Apr 26, 2021 | 19:52:PM
سلمان خان بھی کورونا کیخلاف میدان میں آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور انکی فاﺅنڈیشن نے بھارت میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی سلمان خان اور انکی فاﺅنڈیشن نے کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں امدادی سامان تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔
سلمان خان امدادی سامان کی تقسیم سے قبل خود اس کو چیک کرنے پہنچے اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھایا۔
اس کے علاوہ بھی کورونا کے آغاز سے لے کر اب تک کئی بار سلمان خان لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کر نے کا مشورہ دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی اور صحت کے نظام پر دباﺅ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسپتالوں میں بستر اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے سیکڑوں افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ اداکارہ کی غلط پلاسٹک سرجری کا معاملہ کھل گیا