رمضان المبارک صرف دستر خوان سجانے کا نام نہیں ۔۔صبا قمر 

Apr 27, 2021 | 18:06:PM
رمضان المبارک صرف دستر خوان سجانے کا نام نہیں ۔۔صبا قمر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نامور اداکارہ و ماڈل صباءقمر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک صرف اپنا دستر خوان سجانے کا نام نہیں بلکہ اس میں ہمیں مستحق لوگوں کا زیادہ خیال رکھنا چاہیے ، اگر ہم روزے میں لگنے والی بھوک سے غریبوں اور مسکینوں کی اصل بھوک کا احساس نہیں کرتے تو پھر اس مشق کا کیا فائدہ ہے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے جڑے ہوئے مقاصد کا جائزہ لیا جائے تو ہماری حیرت گم ہو جائے لیکن بد قسمتی سے ہم نے روزے کوصرف اپنا دستر خوان سجانے تک محدود کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات نے جنہیں وسائل دئیے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنے دستر خوان میں دوسروں کوبھی شامل کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وباءسےفلم اور تھیٹر ز سے وابستہ چھوٹے فنکار ،ہنر مند فاقے کرنے پر مجبور

 انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہم پورے محلے کو دعوت دیدیں بلکہ جو مستحق ہیں ان کے گھروں میں سامان بھجوایا جا سکتا ہے اور اس سے جو خوشی ملے گی اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ اسی طرح ہمیں لوگوں کےلئے راشن کا انتظام کرنا چاہیے ، جو مستحق لوگ ہیں انہیں بتایا جائے کہ ان کا فلاں جاننے والا آپ کی امداد کا مستحق ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:نامور ٹی وی ادا کا ر نے کورونا ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا