بھارتی اداکارہ ترپاٹھی داہیا کار حادثے کاشکار

Apr 19, 2024 | 09:51:AM
  بھارت کی نامور ٹیلی ویژن اداکارہ  دیویانکا ترپاٹھی داہیا کا کار حادثے کے  باعث بازو فریکچر ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بھارت کی نامور ٹیلی ویژن اداکارہ  دیویانکا ترپاٹھی داہیا کا کار حادثے کے  باعث بازو فریکچر ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادکارہ گزشتہ روز  18 اپریل کو کار حادثے کا شکار ہوئیں، ان کے شوہر وویک دہیا نے انسٹاگرام پر اس حادثے کی تصدیق کی۔ وویک نے دیویانکا کے ایکسرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں ان کا بازو فریکچر ہو گیا اور آج 19 اپریل کو ان کی سرجری کی جائے گی۔

 حادثے کے بعد وویک نے انسٹاگرام پر آج ہونے والا اپنا لائیو سیشن  بھی منسوخ کر دیا۔

وویک نے ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جس میں بتایا گیا کہ ‘دیوینکا کے بازو کی دو ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں اور اب ان کی سرجری ہوگی۔ وہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی :غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر حملہ، 2 دہشگرد ہلاک

یاد رہے کہ دیوینکا ترپاٹھی اور وویک داہیا ٹیلی ویژن شو ’’یہ ہے محبتیں‘‘ کے سیٹ پر ایک دوسرے سے محبت میں گرفتار ہوئے اور دونوں نے  8 جولائی 2016 کو شادی کرلی۔

دوسری جانب حال ہی میں اداکارہ نے 'ادریشیام' کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کی ہے، اس ڈرامے میں اداکارہ  انسپکٹر پاروتی سہل کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس شو میں اعجاز خان بھی روی ورما کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔