صدرِ آصف زرداری سے قونصل جنرل یانگ یون دونگ کی ملاقات،چین کے کامیاب دورہ پر مبارکباد دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے چین کے کراچی میں قونصل جنرل یانگ یون دونگ نے ملاقات کی،چینی قونصل جنرل نے صدر آصف علی زرداری کو چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی،صدر آصف علی زرداری نے دورۂ چین کے دوران چینی قیادت کی مہمان نوازی اور خیرسگالی کا شکریہ ادا کیا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ دورے کے دوران دستخط ہونے والی مفاہمتی دستاویزات پاکستانی عوام خصوصاً زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے سے وابستہ کسانوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔
صدر آصف علی زرداری نے بیجنگ میں سی پیک کے مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے 14ویں اجلاس کا خیرمقدم کیا۔
صدرِ مملکت نے سی پیک فیز ٹو کے آغاز کو پاکستان اور چین کے تعلقات میں اہم سنگِ میل قرار دیا۔
صدرمملکت کاکہنا تھا کہ یقین ہے کہ سی پیک کا نیا مرحلہ عوامی ترقی، جدت، زراعت اور برآمدات کے فروغ پر مرکوز ہونے کے باعث پاکستان کی معیشت کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔سی پیک فیز ٹو پاکستان اور چین کی ہر موسم کی دوستی کو مزید مضبوط بنائے گا۔
صدر آصف علی زرداری نے چین کے آنے والے قومی دن کے موقع پر حکومت اور عوام کو مبارکباد بھی پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کی موجیں ہی موجیں، سکولوں سے متعلق اہم خبر آ گئی