ڈیرہ اسماعیل خان میں خوفناک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق

Sep 26, 2025 | 09:28:AM
ڈیرہ اسماعیل خان میں خوفناک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجدبلوچ)ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک کے خوفناک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثہ داناسر کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچہ بھی شامل ہیں ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:حسان نیازی کی ملٹری کورٹ ٹرائل کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری
ترجمان ریسکیوکے مطابق گاڑی خانوزئی بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آتے ہوئے حادثے کا شکار ہو ئی، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
واضح رہے چند ہفتے قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں تین بہن بھائیوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔