حسان نیازی کی ملٹری کورٹ ٹرائل کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کی ملٹری کورٹ ٹرائل کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرتے ہوئے کہاہے کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے متعلق جوڈیشل سائیڈ پر جائزہ لیا جائے گا۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ نے سماعت کا فیصلہ جاری کیا،دو رکنی بینچ نے حسان نیازی کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی تھی،رجسٹرار آفس نے سزا کا آرڈر منسلک نہ کرنے پر اعتراض عائد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد اورخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ
پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل راؤ اورنگ زیب سمیت دیگر لاء افسران پیش ہوئے تھے جبکہ حسان نیازی کی جانب سے فیصل صدیقی، ابوذر نیازی ، ملک آصف نسوانہ سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے تھے۔