کورونا وائرس کے 55 نئے کیسز رپورٹ

Sep 26, 2022 | 10:01:AM
کورونا وائرس کے 55 نئے کیسز رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 65 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 55 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ میں مثبت کیسز کی شرح 0.50 فیصد رہی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹون کے دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ 

ملک بھر میں کورونا وائرس کا شکار 73 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔