کراچی: ڈینگی سے 4 سالہ بچی جاں بحق

Oct 26, 2025 | 23:24:PM
کراچی: ڈینگی سے 4 سالہ بچی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی کے ہسپتال میں داخل 4 سال کی بچی ڈینگی بخار کے باعث جاں بحق ہو گئی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈینگی کا شکار بچی سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں زیرِ علاج تھی۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بچی کو 17 اکتوبر کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق کراچی میں ڈینگی کے باعث اموات کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ میں رواں ماہ ڈینگی کے439 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمۂ صحت سندھ کے مطابق سب سے زیادہ 188 ڈینگی کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دل کی اچھی صحت کیلئے کتنی رفتار سے چہل قدمی کرنا چاہیے؟

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: