فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ’’بیاد احمد فراز‘‘ آل پاکستان محفل مشاعرہ 

Oct 26, 2025 | 14:59:PM
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ’’بیاد احمد فراز‘‘ آل پاکستان محفل مشاعرہ 
کیپشن: بیاداحمدفرازمشاعرے کے شرکاء
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ’’بیاد احمد فراز‘‘ کے عنوان پر آل پاکستان محفل مشاعرہ کا انعقادکیاگیا۔
 وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بطور سرپرست اعلیٰ  اور پرنسپل سی ایم ایچ لاہور میڈیکل کالج میجر جنرل (ریٹائرڈ) پروفیسر ڈاکٹر سلمان سلیم نے بطور چیف گیسٹ مشاعرے میں شرکت کی جبکہ معروف شاعر سلمان گیلانی بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے۔
 اس موقع پر ملک کے معروف شعراء بطور ججز شریک ہوئے جن میں ڈاکٹر افتخار فلک کاظمی، ڈاکٹر شاہد لطیف، ڈاکٹر حرا شاہد اور ڈاکٹر فخر عبّاس شامل تھے۔
استقبالیہ خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے پرنسپل سی ایم ایچ میڈیکل کالج میجر جنرل (ریٹائرڈ) پروفیسر ڈاکٹر سلمان سلیم کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں خوش آمدید کہا اور اُن کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئےپاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ 
پروفیسر خالدمسعودگوندل نے اس موقع پرکہاکہ جب ہم اپنے وطن کی عزت کرینگے پھر دنیا بھی ہماری عزت کریگی، انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ زندگی کے ہر میدان میں چاہے وہ تعلیم ہو، تحقیق ہو یا غیر نصابی سرگرمیاں ہوں، آپ اپنے اپنے حصے کی شمع جلاتے جائیں۔ انہوں نے تقریبات کے بہترین انعقاد پر پروفیسر نغمانہ لطیف اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
پرنسپل سی ایم ایچ میڈیکل کالج میجر جنرل (ریٹائرڈ) پروفیسر سلمان سلیم نے اپنے خطاب میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کو اپ گریڈ کرنے اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کے لیے بہت اہم ہیں جو آپ کے علم و عمل کو وسیع کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں، احمد فراز نامور اور لاجواب شاعر تھے اور باصلاحیت شخصیت کے مالک تھے، ان کی خدمات ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائیں گیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی کیٹ ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد،ایک لاکھ 40 ہزار 125 طلبا کی شرکت
 میجر جنرل (ریٹائرڈ) پروفیسر سلمان سلیم  کا مزید کہنا تھا کہ 10 مئی 2025 کو پاکستانی قوم نے یہ ثابت کیا کہ وہ افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، اللہ پاک کا فضل و کرم ہے جو پاکستان کو بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے، انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ خوب محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں، ایک دن آپ کے خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہونگے، یہ آپ کی خوش قسمتی ہے کہ آپ کے ادارے کی کمان اتنی قابل اور باصلاحیت شخصیت پروفیسر خالد مسعود گوندل کے ہاتھ میں ہے، آپ ان سے سیکھیں اور انہیں اپنا رول ماڈل بنائیں ۔
سلمان گیلانی نے اپنے منفرد انداز میں شاعری پیش کی، جس پر شرکاء بہت لطف اندوز ہوئے اور خوب داد دی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے چیف گیسٹ میجر جنرل (ریٹائرڈ) پروفیسر ڈاکٹر سلمان سلیم اور شاعر سلمان گیلانی کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔تقریب میں سرکاری اور نجی اداروں کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور نظم و غزل سمیت مختلف موضوعات کے مقابلہ جات ہوئے۔
آخرمیں فاتحین میں میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر عبدالحمید، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم، ڈینز پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر عالیہ زاہد، ودیگر فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔