راولپنڈی: الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے منصوبہ تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) راولپنڈی میں شہریوں کی سفری سہولت کے لئے الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔
راولپنڈی میں ابتدائی طور پر 4 روٹس پر 45 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ، کرایہ 25 روپے ہوگا۔
20 ہزار مسافر روزانہ سفر کریں گے، میٹرو سٹیشن اور اولڈ واران ڈپو میں چارجنگ سٹیشن کی تعمیر جاری ہے۔
صدر سے 26 نمبر چونگی اور اڈیالہ روڈ کے روٹس چلائے جائیں گے ، راجہ بازار سے کرال چوک اور سواں اڈہ تک روٹس چلائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پہلے بھی کئی شہروں میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے کا برطانیہ آپریشن بحال، پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی