عمران خان سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب کا لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان 

Oct 26, 2022 | 19:13:PM
لانگ مارچ، پی ٹی آئی قیادت، وزیراعلیٰ پنجاب، بڑی بیٹھک، چودھری پرویز الٰہی، حمایت کا اعلان،
کیپشن: عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لانگ مارچ سے پہلے پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب کی بڑی بیٹھک ہوئی ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر گفتگو کی گئی ،ملاقات میں لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام اور صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے پروگرامز پر بھی گفتگو ہوئی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی، میاں اسلم اقبال،فواد چودھری موجود تھے،شریک ہوئے، ملاقات میں عمر سرفراز چیمہ ،مسرت جمشید چیمہ، اعجاز شاہ ،حسان خاور بھی شریک ہوئے۔
عمران خان اورچودھری پرویزالٰہی نے ارشد شریف کی شہادت کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا، عمران خان نے کہاکہ حکومت پاکستان کو ارشد شریف کی شہادت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ارشد شریف کی والدہ ، بیوہ اور دیگر اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
ملاقات میںدونوں رہنماو¿ں نے ملک کی خراب معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہارکیا، چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے،لانگ مارچ حقیقی آزادی کیلئے جہاد ہے،عوام کا جوش وخروش بتارہا ہے کہ لانگ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ پاکستان کے عوام عمران خان کیساتھ ہیں،لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کو بہا لے جائے گا، چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ عمران خان پاکستان کے عوام کیلئے امید کی کرن ہیں،لانگ مارچ کو پورا سپورٹ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے پاکستان کو گندم درآمد کرنے کی پیشکش کردی