روس نے پاکستان کو گندم درآمد کرنے کی پیشکش کردی

Oct 26, 2022 | 18:10:PM
روس، پاکستان، گندم درآمد، پیشکش،
کیپشن: روس اور پاکستان کے پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روس نے پاکستان کو گندم درآمد کرنے کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے روسی وفد نے ملاقات کی ،وفد میں پروڈنٹ نمائندے، ایگریکلچر اور اتاشی روسی ایمبیسی شامل تھے،طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاری کے حتمی تخمینہ کاانتظار کر رہے ہیں ،عالمی برادری بحالی کے مرحلے میںپاکستان کی مدد کرے۔

 روس نے پاکستان کو گندم درآمد کرنے کی پیشکش کردی، وفد نے بارٹر ٹریڈ کی صورت فوڈباسکٹ کموڈیٹیزکا تبادلہ کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ،روسی پروڈنٹورگ یوسف آصف نے کہاکہ پاکستان اور روک زراعت میں تجارت بڑھا کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،روس گندم کا سب سے بڑا عالمی برآمد کنندہ ہے ، روس گندم کی مقامی طلب پورا کرنے میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔
یوسف آصف نے کہاکہ پاکستانی چاول کے اچھے معیارپر روس درآمد بڑھانے کا منتظر ہے، روس پاکستان میں چاول کے مجاز برآمد کنندگان کی تعداد میں اضافہ کررہا ہے، روس نے پاکستان سے آلو درآمد کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا لانگ مارچ انقلاب کیلئے نہیں ،مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے، نوازشریف