عمران خان کا لانگ مارچ انقلاب کیلئے نہیں ،مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے، نوازشریف 

Oct 26, 2022 | 17:35:PM
سابق وزیراعظم نواز شریف، عمران خان، لانگ مارچ، کسی انقلاب کیلئے نہیں، مرضی کا آرمی چیف، لگانے کیلئے ہے
کیپشن: نوازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہناتھا کہ عمران خان کا انقلاب اس کی 4 سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے۔قائد ن لیگ نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی درخواست پر سعودی عرب میں قیدپاکستانیوں کو رہا ئی مل گئی