پاکستان سے بھاگنے والوں کو شارجہ میں شکست 

Oct 26, 2021 | 19:29:PM
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، میچ
کیپشن: پاکستانی بلے باز بابر اعظم نیوزی لینڈ کعیخلاف شارٹ کھیلتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں  پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈنے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 134رنزبنائے پاکستان نے 135رنز کا ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور ڈیون کانوے 27,27رنز بناکر نمایاں رہے ۔کین ولیم سن نے 25اورمارٹن کپٹل نے 17رنز بنائے ۔گلین فلپ 13اور ٹم سیفرٹ نے 8رنز بنائے۔مچل سٹینر صرف 6رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے حارف رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 22رنز دے 4 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین شاہ آفریدی، عمادوسیم اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 33رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آصف اور شعیب ملک نے 27,27رنز کی اننگز کھیلی ۔فخر زمان ، محمد حفیظ اور عماد وسیم نے گیارہ گیارہ رنز بنائے جبکہ بابر اعظم صرف 9رنز بناکرٹم ساؤتھی کی بال پر بولڈ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے سودھی نے دووکٹیں حاصل کیں ۔مچل سٹینر ،ٹم ساؤتھی ،ٹرینٹ بولٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔حارث رؤف کو چاروکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوار ڈدیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ میچ شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ قبل ہی سکیورٹی کا بہانہ بنا کر دورہ ملتوی کرکے چلی گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:جیت کا تسلسل برقرار کھنے کیلئے پرعز م ہیں۔بابر اعظم