کپل شرما کا الگ روپ۔۔’’ کس کس کو پیار کروں2‘‘ کا ٹریلر جاری 

Nov 26, 2025 | 18:48:PM
کپل شرما کا الگ روپ۔۔’’ کس کس کو پیار کروں2‘‘ کا ٹریلر جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کپل شرما کی آنے والی فلم ’’کس کس کو پیار کروں 2‘‘ اگلے ماہ 12دسمبر 2025 کو  سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس سے قبل فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جو کامیڈی اور کنفیوژن سے بھرپور دکھائی دے رہا ہے اور  لوگوں نے ٹریلر کو پسند کیا ہے۔ کپل شرما الگ الگ روپ میں نظرآرہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلی ویژن اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر سب کو   ہنسانے والے کامیڈین کپل شرما اپنی آنے والی فلم ’’کس کس کو پیار کروں2‘‘ کے ساتھ واپس آگئے ہیں۔ فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے اور اس میں ایک بار پھر ان کے اسی انداز کو دکھایا گیا ہے ۔ یہ فلم کپل کی پچھلی ہٹ فلم ’’کس کس کو پیار کروں‘‘ کا سیکوئل ہے۔ ٹریلرمزاح   سے بھرپور ہے۔کپل کی پہلی فلم ’’کس کس کو پیار کروں‘‘ کو خوب پذیرائی ملی تھی۔ اس فلم میں کپل کی اداکاری کی تعریف کی گئی تھی  اور وہ ایک بار پھر اسی طرح کی دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔ منجوت سنگھ کا کردار کپل شرما کے لیے بہترین  ہے۔ فلم کامیڈی کے ساتھ ساتھ کپل کی شادی کے بارے میں کنفیوژن سے بھی بھری پڑی ہے۔

ٹریلر کے آغاز میں کپل کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ’’ ابا، مجھے تینوں مذاہب میں سے ایک ایک بیوی ملی ہے‘‘ ۔اس کے ساتھ ہی وہ یہ کہتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں کہ میں ایک لڑکی سے پیار کرتا ہوں، میں نے اس کے لیے ہندو سے مسلمان اور مسلمان سے عیسائی ہوگیا، لیکن پھر بھی مجھے وہ نہیں ملی، اس کے بجائے، مجھے تینوں مذاہب میں سے ہر ایک کی بیوی ملی۔‘‘ یہ واضح ہے کہ کپل کی زندگی میں پہلے ہی ایک طوفان آچکا ہے، جس سے انہیں بچنا بہت مشکل ہوگا۔

یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ اپنی زندگی میں ان تینوں بیویوں کے ساتھ کس طرح ایڈجسٹ ہوتے ہیں۔ زندگی بار بار ان کے ساتھ چالیں چلتی ہوئی  نظر آتی ہے۔ وہ کسی سے شادی کرنے کا ارادہ کرتے ہیں ، لیکن کسی اور سے شادی کر لیتے ہیں۔ آخر میں، وہ اپنی تینوں بیویوں کو ایک دوسرے سے دور اور دنیا سے پوشیدہ رکھ کر پرامن زندگی گزارنے کی  پوری کوشش کرتے ہوئے  نظر آتے ہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دھرمیندر کے بے شمار افیئرز میں سب سے زیادہ پراسرار رشتہ کس کے ساتھ تھا؟

فلم کے ٹریلر میں تریدھا چودھری کے ساتھ کچھ  گلیمرس  مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔فلم 12دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ انوکول گوسوامی کی طرف سے ہدایت کردہ، ’’کس کس کو پیار کروں2‘‘ کو رتن جین، گنیش جین  اور عباس-مستان نے عباس- مستان فلم پروڈکشن کے ساتھ مل کر وینس ورلڈ وائیڈ انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سائمن ہارمر نے ڈیل اسٹین کا ریکارڈ توڑ ڈالا