دھرمیندر کے بے شمار افیئرز میں سب سے زیادہ پراسرار رشتہ کس کے ساتھ تھا؟

Nov 25, 2025 | 17:55:PM
دھرمیندر کے بے شمار افیئرز میں سب سے زیادہ پراسرار رشتہ کس کے ساتھ تھا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر خوبصورت اداکارہ ہیما مالنی کے پیار میں اس قدر دیوانے تھے کہ ’ڈریم گرل‘ کی محبت میں انہوں نے ہر حد پار کر دی تھی۔ شادی شدہ ہونے اور چار بچوں کے والد ہونے کے باوجود انہوں نے ہیما مالنی سے دوسری شادی کرنے کے لیے مذہب تبدیل کیا اور ایک نئی زندگی کی شروعات کی۔ لیکن ہیما مالنی سے پہلے دھرمیندر بالی ووڈ کی ایک اور حسینہ کے دیوانے تھے، جن کے ساتھ ان کے افیئر کے قصے خوب مشہور ہوئے تھے۔

بھارت کی اردو ویب نیوز  کے مطابق بالی ووڈ کی وہ خوبصورت حسینہ جو خود سے 15 سال بڑے اور تین بچوں کے باپ کے ساتھ ایک ناکام شادی میں پھنسی ہوئی تھیں۔ اپنی ازدواجی زندگی میں ناخوش اس اداکارہ کو دھرمیندر میں وہ محبت اور سکون ملا جس کی تلاش انہیں مدتوں سے تھی۔ آہستہ آہستہ فلمی پردے پر ساتھ کام کرتے ہوئے دونوں کی نجی زندگی میں بھی قربتیں بڑھنے لگیں۔دھرمیندر نے اپنی اداکاری، دلکشی اور شاندار اسکرین پریزنس کے ذریعے بالی ووڈ میں راج کیا، لیکن ان کی شہرت کے پیچھے ان کی ذاتی زندگی جنون، ڈرامے اور رشتوں سے بھرپور رہی، جو فلمی دنیا میں ہمیشہ موضوع بحث بنی رہی۔ان کے بے شمار افیئرز کی خبروں میں سب سے زیادہ جذباتی اور پراسرار رشتہ مینا کماری کے ساتھ تھا۔ ’ٹریجڈی کوئن آف بالی ووڈ‘ کہلائی جانے والی مینا کماری، جو اپنے دور کی ٹاپ اداکارہ تھیں، فلم میکر کمال امروہی سے شادی شدہ ہونے کے باوجود دھرمیندر کے عشق میں گرفتار ہو گئی تھیں۔
 

رپورٹ کے مطابق خود سے15 سال بڑے اور تین بچوں کے باپ کے ساتھ ایک ناکام شادی میں بندھی مینا کماری نے اپنے سب سے کمزور دور میں دھرمیندر میں سہارا لیا اور سکون پایا۔ ان کی قربتیں ’پورنیما‘، ’کاجل‘، ’پھول اور پتھر‘ اور ’بہاروں کی منزل‘ جیسی فلموں کے دوران بڑھیں، جس نے انڈسٹری میں افواہوں کو اور ہوا دی۔مینا کماری نے دھرمیندر پر سب سے زیادہ بھروسہ کیا۔ کہا جاتا ہے کہ مینا کماری نے دھرمیندر کو فلم میکرز اور پروڈیوسرز کو تجویز کیا، جس کا بڑا فائدہ دھرمیندر کے سپر اسٹار بننے میں ہوا۔ تنہائی اور شراب کی لت سے لڑتی مینا کماری کی حالت بگڑتی گئی۔صرف 38 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی موت کے بعد قریبی دوست اور اداکارہ نرگس نے ایک جذباتی خط لکھا، جو یاسر عباسی کی کتاب "اُن دنوں کی بات ہے" میں شامل ہے۔ اس میں نرگس نے بتایا کہ مینا کماری کا سب سے گہرا جذباتی رشتہ اداکار دھرمیندر کے ساتھ تھا۔

دھرمیندر  اور  مینا کماری ا گرچہ کبھی اپنے رشتے کو سامنے نہیں لائے، لیکن انڈسٹری میں انکی قربتیں سب پر عیاں تھیں۔ اس کے بعد انٹری ہوتی ہے بالی ووڈ کی ’ڈریم گرل‘ ہیما مالنی کی۔ خوبصورت، باوقار اور بہترین اداکارہ ہیما کو جیتندر، سنجیو کمار اور راج کمار جیسے بڑے فنکاروں سے شادی کے پیغام ملے، لیکن دھرمیندر نے ان کا دل جیت لیا۔دھرمیندر، جو پہلے ہی چار بچوں سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول اور اجیتا دیول  کے والد تھے، پہلی بار ہیما سے 1970 میں فلم ’تم حسین میں جوان‘ کی شوٹنگ کے دوران ملے۔ دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری آہستہ آہستہ حقیقی زندگی کے افیئر میں بدل گئی، جس نے بالی ووڈ میں تہلکہ مچا دیا۔ہیما نے سب اداکاروں کے پروپوزل ٹھکرا دیے اور 1980 میں دھرمیندر سے شادی کر لی۔ دھرمیندر نے ہیما سے شادی کے لیے اسلام قبول کیا۔ دونوں کی دو بیٹیاں ہیں ایشا دیول اور اہانا دیول۔ لاکھوں دلوں میں خلا چھوڑ کر یہ عظیم اداکار 89 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ افغانستان سے ہے اسکی عوام سے نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر