سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بلوچستان کیلئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نےملاقات کی،سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بلوچستان کیلئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبے خوش آئند ہیں، صوبے کے عوام کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے۔
ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی،ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں،بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بلوچستان کی اتحادی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی،بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔
ملاقات میں بلوچستان میں جاری عوامی فلاح اور وفاقی تعاون پر گفتگو کی گئی،سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ صوبے کے عوام کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے،وفاق اور صوبوں کے مابین رابطوں کے فروغ سے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نےسپیکر قومی اسمبلی کی قیادت اور پارلیمانی خدمات کو خراجِ تحسین کرتےہوئے بلوچستان اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی میں قومی اسمبلی کے تعاون کو سراہا۔
سرفراز احمد بگٹی نےسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کی تعریف کی۔
سرفراز احمد بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف نبردآزما ہیں،پارلیمان صوبوں کی مضبوط آواز ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کے اعزاز میں الوداعی تقریب