چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کے اعزاز میں الوداعی تقریب 

Nov 26, 2025 | 17:06:PM
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کے اعزاز میں الوداعی تقریب 
کیپشن: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کے اعزاز میں الوداعی تقریب 
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کے مطابق سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالی نے لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور خلوصِ نیت سے فرائض ادا کرنے کی توفیق دی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مادرِ وطن کے دفاع میں پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین اور مسلح افواج کے شہداء، ان کے خاندانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 

 جنرل ساحر شمشاد مرزاکا کہنا تھا کہ موجودہ جیو  سٹریٹیجک ماحول میں مضبوط دفاع قومی سلامتی کی بنیاد ہے،پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی 40 سالہ شاندار عسکری خدمات پر الوداعی تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران کی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :  10 لاکھ روپے تک نقد انعام جیتنے کا موقع! بڑی خبر آگئی