ہونہار طلبا کیلئے خصوصی سکالرشپ فنڈ کے قیام کا اعلان

Nov 26, 2025 | 11:38:AM
ہونہار طلبا کیلئے خصوصی سکالرشپ فنڈ کے قیام کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے ہونہار طلبہ کیلئے خصوصی سکالرشپ فنڈ کے قیام کا اعلان کر دیا۔

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ نے تربت لا کالج کا خصوصی دورہ کیا، دورے کے دوران ان کی فیکلٹی ممبران اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔

طلبانے بلوچستان کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، طلبہ نے کہا کہ ہم کھوئی ہوئی نسل نہیں بلکہ وہ نسل ہیں جس کا بلوچستان کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔

طالب علموں نے کورٹ پروسیڈنگ کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے کہا کہ طلبہ وکالت کے مقدس پیشے کے ذریعے عوامی خدمت اور انصاف کی فراہمی کو اپنا شعار بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:آرمینیا نے بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی خریداری معطل کردی

انہوں نے ہونہار طلبہ کیلیے خصوصی اسکالرشپ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا اور کالج میں سولرائزیشن کیلئے حکومتِ بلوچستان سے معاونت کی یقین دہانی کروائی۔

طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے امن و ترقی کے فروغ میں FC بلوچستان ساؤتھ کے کردار کو بھرپور سراہا۔