پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں نیا ریکارڈ، ایک روز میں 4900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Nov 26, 2024 | 18:00:PM
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں نیا ریکارڈ، ایک روز میں 4900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں نیا ریکارڈ بن گیا جہاں ایک روز میں 4900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

گزشتہ روز 3000 سے زائد پوائنٹس کے خسارے پر بند ہونے والی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں ایک موقع پر 1700 سے زائد پوائٹنس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم بعد ازاں انڈیکس 3500 سے زائد پوائنٹس کے خسارے سے 94 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز دیکھنے میں آ یا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 4947 پوائنٹس اضافے سے 99549 پر دیکھا گیا جبکہ کاروبار کا اختتام 4695 پوائنٹس اضافے سے 99269 پوائنٹس پر ہوا۔

 اس حوالے سے معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ احتجاج کے خاتمے کے ساتھ 100 انڈیکس کی گراوٹ بھی ختم ہو گئی، گزشتہ رات اپوزیشن کا احتجاج ختم ہونے پر  سٹاک ایکسچینج نے بہترین ریکوری کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان  سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران سب سے زیادہ اضافہ 13 جون 2024 کو 3411 پوائنٹس کا ہوا تھا۔