کترینہ کو شادی پر لگائی جانیوالی مہنگی ترین مہندی۔۔قیمت جان کر حیران رہ جائینگے

Nov 26, 2021 | 09:10:AM
کترینہ کیف کو لگائی جانیوالی مہندی کی قیمت
کیپشن: کترینہ کیف کو لگائی جانیوالی مہندی کی قیمت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں زیر گردش ہے اگلے ہفتے ہونیوالی شادی میں کترینہ کو کون سی مہندی لگائی جائیگی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کترینہ اور وکی اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے جبکہ اب کترینہ کو شادی میں لگائے جانے  والی مہندی کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    حریم شاہ کی پہلی تنخواہ کتنی۔۔۔اب کتنا کما لیتی ہیں؟حیران کن انکشافات

 بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کو ان کی شادی میں راجستھان کی مشہور سوجت مہندی لگائی جائے گی، سوجت مہندی پوری دنیا میں ایک خاص مقام رکھتی ہے اور اب یہ مہندی کترینہ کو تحفے کے طور پر بھیجی جائے گی جبکہ اس مہندی کی قیمت 50 ہزار سے ایک لاکھ بھارتی روپے ( یعنی 1لاکھ سے دو لاکھ روپے پاکستانی روپے سے زائد)ہےتاہم اداکارہ سے اس مہندی کی کوئی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کترینہ اور وکی کی جانب سےاب تک شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   کترینہ کی شادی۔۔ ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو اہم ہدایت جاری