حریم شاہ کی پہلی تنخواہ کتنی۔۔۔اب کتنا کما لیتی ہیں؟حیران کن انکشافات

Nov 25, 2021 | 11:31:AM
حریم شاہ کتنا کما لیتی ہیں
کیپشن: حریم شاہ کتنا کما لیتی ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی معروف ٹک ٹاک اسٹار اداکارہ حریم شاہ کی بطور ٹک ٹاکر  پہلی تنخواہ کتنی تھی حریم شاہ کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے ریکارڈ کیے گئے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی  اس دوران حریم شاہ کی جانب سے دلچسپ سوالات کے حیران کُن جوابات دیئے گئے، حریم شاہ نے اُن سوالوں پر بھی بےباک جواب دیئے جن پر اکثر اداکارائیں خاموش ہو جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   کترینہ اور وکی کوشل کی کورٹ میرج ۔۔۔۔بھارتی میڈیا نے بتا دیا ؟

حریم شاہ نے شو کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ بطور ٹک ٹاکر اُن کی پہلی تنخواہ 6 لاکھ تھی جس پر میزبان کی حیرانی سے آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ حریم شاہ نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ’بطور ٹک ٹاکر وہ دبئی کے ایک برانڈ کی ایمبیسڈر بنی تھیں جس پر اُنہیں 6 لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے، اُس وقت وہ بہت زیادہ خوش ہوئی تھیں اور اب تو اُنہیں 6 لاکھ بھی کم لگتے ہیں ۔‘

 جس پر میزبان نے مذاق کرتے ہوئے حریم شاہ سے کہا کہ اب تو آپ 6 لاکھ کا صرف ایک پان کھا لیتی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:     کترینہ کی شادی۔۔ ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو اہم ہدایت جاری