کترینہ کی شادی۔۔ ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو اہم ہدایت جاری

Nov 25, 2021 | 09:22:AM
 مہمانوں کے لیے ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو اہم ہدایت جاری
کیپشن: مہمانوں کے لیے ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو اہم ہدایت جاری ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو اہم ہدایت جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، اگلے ماہ شادی کی خبروں پر دونوں فنکاروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ ان کے والدین نے بھی تاحال کسی قسم کا ردِعمل نہیں دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، کترینہ کیف نے بالی وڈ کو وقتی طور پر خیرباد کہہ دیا ہے، فلمی جوڑا اگلے ماہ راجھستان میں شادی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ہموار اور ملائم بننی چاہئیں۔بھارتی وزیر کی نرالی خواہش

  ذرائع کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو سختی سے ہدایت جاری کردی ہے کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمان دلہا دلہن کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہ کریں، اس پر عملدرآمد کے لیے ایک سیکیورٹی ٹیم تشکیل دی جائے۔

ذرائع کے مطابق شادی میں بالی وڈ کی بڑی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا، تصاویر اور ویڈیوز نہ بنانے کی پابندی تمام مہمانوں کے لیے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:    کترینہ اور وکی کوشل کی کورٹ میرج ۔۔۔۔بھارتی میڈیا نے بتا دیا ؟