کترینہ اور وکی کوشل کی کورٹ میرج ۔۔۔۔بھارتی میڈیا نے بتا دیا ؟

Nov 25, 2021 | 09:15:AM
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی اگلے ہفتے، فائل فوٹو
کیپشن: کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی اگلے ہفتے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی نامور اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اور وکی کوشل اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق  کترینہ کیف اور وکی کوشل اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے جس کے بعد  دونوں  دسمبر کے آغاز میں روایتی انداز  میں  راجستھان  میں شادی کریں گے،اس سے قبل  بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ  وکی اور کترینہ کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہیں  جبکہ  شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی ۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ  شادی کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کر لی گئی ہے ، شادی کی مرکزی تقریب جانا محل میں ہوگی تاہم اب یہ کہا جارہا ہے کہ دونوں اداکار پہلے اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    ’ہم دونوں جڑواں لگ رہے ہیں۔‘کومل عزیزنے پالتو کتے جیسے کپڑے پہن لئے

اس کے علاوہ بھارتی میڈیا یہ  دعویٰ بھی کررہا ہے کہ کترینہ  اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں پر موبائل فون ساتھ لانے پر بھی  پابندی ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اور وکی کی شادی کیلئے  ایک سکیورٹی ٹیم تشکیل دی  گئی ہے جس کی ذمہ داری ہوگی کہ  شادی میں شرکت کرنے والے مہمان دلہا اور دلہن کی تصاویر اور ویڈیوز  لیکر  سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔

واضح رہے کہ کترینہ اور وکی کی جانب سےاب تک  شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ہموار اور ملائم بننی چاہئیں۔بھارتی وزیر کی نرالی خواہش