’ہم دونوں جڑواں لگ رہے ہیں۔‘کومل عزیزنے پالتو کتے جیسے کپڑے پہن لئے

Nov 24, 2021 | 15:34:PM
کومل عزیز اور انکا پسندیدہ کتا
کیپشن: کومل عزیز اور انکا پسندیدہ کتا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ کومل عزیز نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے،جس میں انہوں نے اپنے پالتو کتے سے میچنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کومل عزیز کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنا پسندیدہ پالتو کتا بھی اپنے ساتھ بٹھایا ہوا ہےوہ نہایت خوش بھی نظر آ رہی ہیں۔

 کومل عزیز کے پالتو کتے کا رنگ سیاہ اور سفید ہے جبکہ اس تصویر میں کومل عزیز نے بھی سیاہ اور سفید رنگ زیب تن کیا ہوا ہے،کومل عزیز کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں  لکھنا ہے کہ ’ہم دونوں جڑواں لگ رہے ہیں۔‘

کومل عزیز کی یہ پوسٹ اُن کے مداحوں  کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:    نسلہ ٹاور گرائیں ورنہ سیدھا جیل جائیں۔ چیف جسٹس کا اظہار برہمی