وزیراعظم شہباز شریف، ایرانی صدر کی تاریخی ملاقات، مشترکہ اعلامیہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تہران میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تاریخی ملاقات ہوئی جس میں خطے کے امن، استحکام اور باہمی اعتماد کے نئے دور کا آغاز کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ایران پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، وزیراعظم کو سعدآباد پیلس میں مکمل سرکاری پروٹو کول میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پاک ایران قیادت کی ملاقات میں تجارتی، توانائی اور سیکیورٹی تعاون پر اہم فیصلے کیے گئے۔
زائرین، سرحدی مارکیٹس اور گیس پائپ لائن منصوبے پر مشترکہ پیش رفت پر اتفاق ہوا ہے، وزیراعظم کا بھارت کے منفی کردار اور پروپیگنڈے کے خلاف ایران کے تعاون پر زور دیا گیا۔
دنیا کو واضح پیغام دیا گیا کہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر پاک ایران یکساں مؤقف ہے، وزیراعظم نے ایرانی قیادت کا فلسطینیوں کی حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کیا، پاکستان اور ایران نے خطے میں بھارتی اثر و رسوخ کو بے اثر کرنے پر مشاورت کی، دونوں ممالک کا تعلقات کو اسٹریٹجک سطح پر وسعت دینے پر مکمل اتفاق ہوا۔
ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تجارت سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا، پاکستان اور ایران کے گہرے تاریخی مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، مسعود پزشکیان نے ٹیلی فون کر کے خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا، مسعود پزشکیان کے پاکستانی عوام کے لیے جذبات پر مشکور ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ بہترین سفارت کار ہیں، جن سے اسلام آباد میں بات ہوئی، امن کی خاطر بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں ، وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران میں کشمیر کا مقدمہ اٹھا دیا۔ وزیراعظم کی بھارت کو انسداد دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کی پیشکش کی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو غزہ میں بدترین مظالم پر تشویش ہے، غزہ میں 50 ہزار سے زائد نہتے انسان قتل کیے جا چکے، پاکستان کا ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ مسلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات جیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، پاکستان پرامن مل ہے اور خطے میں امن و سلامتی چاہتا ہے، پانی کے مسلے انسداد دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں ،حارجیت ہوگی تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے دلیرانہ کارروائی کی ، عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کی، پاکستان پرامن مقاصد کے لیے ایران کے سول جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیز شکیان نے کہا کہ پاکستان برادر ہمسایہ ملک ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں، دونوں ملکوں کے دہائیوں پر محیط ، ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں، او آئی سی کے پلیٹ فارم پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے۔
ڈاکٹر مسعود پیز شکیان نے کہا کہ سیاست ، معشیت ، بین الاقوامی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی، سرحدی علاقوں میں انسداد دہشت گردی سے متعلق قریبی تعاون ضروری ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ خطے کی ترقی اور خوشحال امن سے ہی ممکن ہے، ایران اور پاکستان فلسطین کاز کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، فلسطین میں ہونے والی نسل کشی پر عالمی برداری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، وزیراعظم شبہاز شریف کے دورہ ایران کے حوصلہ افزاہ نتائج کے لیے پراُمید ہوں۔