کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان میں آندھی، بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام، رات میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام، رات میں وزیرسان، بنوں، کرم، کرک، کوہاٹ، لکی مروت ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی ،دیر، چترال ، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام، رات کے اوقات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، خوشاب، سرگودھا ،میانوالی ،جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، لیہ ، بھکر، ملتان، خانیوال،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، کوٹ ادو، تونسہ اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی ، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام /رات میں کوئٹہ ، ژوب،موسی ٰ خیل،سبی ،بولان ،کوہلو، بارکھان، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم بعد از دوپہر ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کی بھی توقع ہے، آج کے روز مٹھی 46، جیکب آباد، دالبندین ، بدین اور چھور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔