پیپلزپارٹی کی خیبرپختونخوا بچاو تحریک، جیالوں کا حکومت کیخلاف احتجاج
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا بچاو تحریک کا آغاز کر دیا، جیالوں نے صوبائی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
پشاور میں جیالوں کی بڑی تعداد صوبائی اسمبلی کے سامنے صوبہ بچاؤ تحریک میں شریک ہوئی، پاکستان پیپلزپارٹی کی خواتین بھی احتجاج میں شریک ہوئیں۔
صوبہ بچاؤ تحریک کا مقصد خیبر پختونخوا میں جو بدعنوانی ہے، جس کے خلاف ہیں، کوہستان میں 41 ارب سے زائد کرپشن کی گئی کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے۔
صوبہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، صوبائی حکومت خواب خرگوش میں مگن ہے، نوجوان بے روزگار ہیں، کوئی سننے والا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں :عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا