یوم تکبیر کی تعطیل کے باعث انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی

May 26, 2025 | 13:20:PM
یوم تکبیر کی تعطیل کے باعث انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28 مئی 2025 کو ہونےوالے انٹرمیڈیٹ امتحانات یوم تکبیر کی سرکاری تعطیل کے باعث ملتوی کردیئے،ناظم امتحانات انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی زرینہ راشد نے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیاہے۔

ترجمان بورڈ کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات اب 30 مئی بروز جمعہ کو پرانے شیڈول کے مطابق انہی اوقات میں لیے جائیں گے،اس تبدیلی سے سائنس پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپ کے طلبہ متاثر ہوں گے۔

بوٹنی پرچہ اول جو 28 مئی کو صبح 9 بجے تا 11 بجے ہونا تھا، اب 30 مئی کو انہی اوقات میں لیا جائے گا،انگلش نارمل پرچہ اوّل اور انگلش ایڈوانسڈ پرچہ اول (فیل طلبہ کے لیے) جو 28 مئی کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہونے تھے، اب 30 مئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک لیے جائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:18 کروڑ سے زائد صارفین کاڈیٹاچوری،ایڈوائزری جاری

ترجمان نے مزید واضح کیا کہ امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور تمام امیدوار اپنے پرانے داخلہ کارڈ کے ساتھ متعلقہ مراکز پر ہی حاضر ہوں۔