جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روز کیلئے کرفیو نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں آج صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، اسمان منزہ اور لدھا تک سڑک بند رہے گی، تیارزہ، توروام اور سرویکئی تک بھی سڑک بند رہے گی، عوام سے گزارش ہے ان راستوں پر سفر سے اجتناب کریں۔
یہ بھی پڑھیں:چین کا پاکستان کے حق میں پھر دبنگ اعلان
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں، سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔