سلمان خان کی وکی کوشل سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل 

May 26, 2023 | 13:18:PM
 بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے اپنی سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف کے شوہر کی ہاتھ ملانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے اپنی سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف کے شوہر کی ہاتھ ملانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سلمان خان ایک ایوارڈ فنکشن میں شرکت کے لیے ہوٹل میں داخل ہو رہے ہیں۔ سلمان خان کی آمد سے قبل بالی ووڈ کے اداکار اور اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کو فینز کے ساتھ سیلفیاں بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سلمان خان کی انٹری ہوتے ہی وکی کوشل نے ان سے ہاتھ ملانے اور بات کرنے کی کوشش کی لیکن سلمان خان نے انہیں مکمل طور پر نظر انداز کرکے آگے بڑھ گئے۔ یہی نہیں سلمان خان کے گارڈز نے وکی کوشل کو دھکا دے کر سائیڈ پر کردیا۔ 

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سلمان خان کو ساتھی اداکار سے بد اخلاقی سے پیش آنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: فلم "راکی اور رانی کی پریم کہانی" کی پہلی جھلک جاری

یاد رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان 7 سال تک تعلقات رہے تھے اور دونوں کی شادی کی افواہیں بھی گردش کرتی رہی تھیں۔ سلمان خان اپنی سابق گرل فرینڈز کے دوستوں اور شوہروں سے برے رویے کے باعث مشہور ہیں۔