پرویز الہیٰ کہاں گئے؟،پولیس سراغ نہ لگا سکی

May 26, 2023 | 12:09:PM
پرویز الہیٰ کہاں گئے؟،پولیس سراغ نہ لگا سکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)لاہور پولیس چودھری پرویز الہیٰ کا سراغ نہ لگا سکی،لوکیٹر کی نشاندہی کے باوجود سابق وزیر اعلیٰ کو کچھ پتہ نہ چل سکا۔

سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ گزشتہ روز دوپہر کے وقت ظہور الہیٰ روڑ پر واقع گھر میں موجود تھے،ریڈنگ ٹیموں نے لوکیٹر کی نشاندہی پر دو بار گرفتاری کی کوشش کی مگر کامیابی نہ مل سکی،ملحقہ سکول میں لوکیشن آنے پر پولیس نے سکول میں بھی چیکنگ کی، دونوں بار پولیس کی بھاری نفری پرویز الہیٰ کو نہ ڈھونڈ سکی۔

یہ بھی پڑھیں:  روپے کی قدر میں بہتری،ڈالر کا ریٹ گر گیا