لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار زخمی، 2 ملزمان گرفتار

May 26, 2023 | 09:28:AM
لاہورمیں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار زخمی، 2 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا فاران یامین) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈولفن سکواڈ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق برکی گول چکر کے قریب سکواڈ کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوا جس کے بعد ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی سفری دستاویزات برآمد ہونے پر مسافر کو آف لوڈ کر دیا

ترجمان نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار محمد عرفان زخمی ہوا جبکہ جوابی کارروائی میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ زخمی اہلکار اور ڈاکوؤں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوا ہے جس کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔