ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی سفری دستاویزات برآمد ہونے پر مسافر کو آف لوڈ کر دیا

May 25, 2023 | 19:04:PM
ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی سفری دستاویزات برآمد ہونے پر مسافر کو آف لوڈ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات برآمد کر کے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات برآمد ہونے پر مسافر کو آف لوڈ کر دیا، سب انسپیکٹر اسلم راجپر  کی نشاندہی پر ملزم کو آف لوڈ کیا گیا۔

 ترجمان اپف آئی اے نے مزید بتایا کہ وہاب علی چیمہ نامی مسافر فلائٹ نمبر  G9543 سے باکو جا رہا تھا، ملزم پاکستانی پاسپورٹ پر باکو جا رہا تھا، دوران تلاشی ملزم کے سامان سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ برآمد کیا گیا، جعلی پاسپورٹ پر پرتگال کا جعلی ویزا اور متعدد امیگریشن آمدوروانگی کی اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں، آئی بی ایم ایس ریکارڈ کے مطابق امیگریشن اسٹیمپیں بھی جعلی ثابت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی یوم تکریم شہداء کے موقع پر یادگار شہدا پر حاضری

ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل  کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔