جڑواں شہروں کے حالات کشیدہ۔ پاک ویسٹ انڈیز سیریز دوسرے شہر منتقل

May 26, 2022 | 16:52:PM
 جڑواں شہروں کے حالات کشیدہ۔ پاک ویسٹ انڈیز سیریز دوسرے شہر منتقل
کیپشن: پاک ویسٹ انڈیز سیریز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونیوالی ون ڈے سیریز کو راولپنڈی سے ملتان منتقل کردیا گیا ہے ۔

 ذرائع کےمطابق پاکستان ویسٹ انڈیزون ڈے سیریز کی راولپنڈی سے ملتان منتقلی کا باضابطہ اعلان آج شام کو متوقع ہے ۔ حکومت نے راولپنڈی میں ممکنہ کشیدگی کی وجہ سے میچ شفٹ کرنے کی اجازت دی ہے جس سلسلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 5 جون کو ملتان پہنچے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے 8 جون کو ہوگا اور سیریز بائیو سکیور ببل کے بغیر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری بڑی مشکل میں پھنس گئے

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سےدونوں ٹیموں کو غیر ملکی سربراہوں کے مساوی سکیورٹی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:مون سون بارشوں کا آغاز۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی