مون سون بارشوں کا آغاز۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

May 26, 2022 | 13:36:PM
مون سون بارشوں کا آغاز۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
کیپشن: تیز ہوائیں ہلکی بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیا ت کےمطابق جون کے آخری ہفتے میں ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز ہونے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے آج رات کے اوقات مین ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کشمیرمیں بعض مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

 اسلام آباد میں کل موسم گرم اور خشک رہنے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کل موسم گرم اور خشک رہے گا، پنجاب کے جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔

سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ کچھ دنوں میں کیا ہونیوالا ہے۔ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

کشمیر میں بعض مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کیلئے نئی مشکل۔ اہم اتحادی پارٹی کا حمایت واپس لینے پر غور