وزیراعلیٰ بلوچستان کی صوبے میں ٹیلی ہیلتھ کے میکینزم نظام کو مزید وسعت دینے کی ہدایت

Mar 26, 2026 | 19:25:PM
وزیراعلیٰ بلوچستان کی صوبے میں ٹیلی ہیلتھ کے میکینزم نظام کو مزید وسعت دینے کی ہدایت
کیپشن: وزیراعلیٰ بلوچستان اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں ٹیلی ہیلتھ کی سہولیات اور اپر ڈیرہ بگٹی میں عوامی ماڈل ہیلتھ پلان  پر عملدرآمد اور دیگر متعلقہ امور سے متعلق جائزہ اجلاس  ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت  کی۔

اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے صوبے میں ٹیلی ہیلتھ ، اپر ڈیرہ بگٹی میں ماڈل ہیلتھ ڈسٹرکٹ پر عملدرآمد سے متعلق پیش رفت پر  بریفنگ  دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اپر ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے ہسپتالوں میں مطلوبہ افرادی قوت کی بھرتی میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ اس سلسلے میں انتظامی امور سے متعلق کسی بھی قسم کے دباؤ کو برداشت نہ کیا جائے۔ 

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ صوبے میں ٹیلی ہیلتھ کے میکینزم نظام کو مزید وسعت دی جائے ۔ ضلعی سطح پر  بہترین طبی سہولیات کے لیے انتظامی امور کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے ۔ 

اجلاس کو زرغون ہاؤسنگ سکیم کوئٹہ میں قائم باچا خان میموریل ہسپتال کے امور سے متعلق بھی بریفنگ  دی گئی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ بنیادی طبی مراکز صحت کی بہتری سے عوام کو ان کی دہلیز پر  اچھی طبی سہولیات فراہم ہو سکیں گی۔ صوبہ بھر میں ٹیلی ہیلتھ کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ ٹیلی ہیلتھ سسٹم پر موثر عمل درآمد کیلئے بہترین مانیٹرنگ کا نظام ناگزیر ہے ۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت رکھنی تا بیکڑ بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس  ہوا۔

 وزیر اعلیٰ نے متعلقہ سڑک کی تعمیر میں  سست روی پر شدید برہمی کا اظہارکیا۔

وزیر اعلیٰ کا متعلقہ تعمیراتی کمپنی کے  پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ ایس سی اور ایکسیئن کو روڈ کی تعمیر تک مذکورہ سائٹ پر رہنے کی ہدایت  کی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ متعلقہ روڈ پر بلیک ٹاپ اور پلوں کو مقررہ وقت پر ہر صورت مکمل کیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو ہر ماہ متعلقہ سائٹ کا دورہ کرنے ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ، فی کلو کتنے روپے میں دستیاب؟جانیے