پی ٹی آئی  پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ لاہور سے گرفتار 

Mar 26, 2026 | 08:24:AM
پی ٹی آئی  پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ لاہور سے گرفتار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو صوبائی دارالحکومت لاہور سے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ کو لاہور میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا، عالیہ حمزہ لاہور میں اپنی فیملی سے ملاقات کیلئے آئی تھیں کہ اسی دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

گرفتاری کے بعد عالیہ حمزہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے تاہم تاحال حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں سزا یافتہ تھیں، عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مختلف مقدمات میں 10، 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے ساتھ مذاکرات جاری،ٹرمپ طاقت کے استعمال سے نہیں ڈرتے:ترجمان وائٹ ہاؤس