ایران ڈیل چاہتا ہے لیکن بولنے سے ڈر رہا ہے:امریکی صدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات کررہےہیں، ایران ڈیل چاہتا ہےلیکن بولنے سے ڈر رہا ہے۔
واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران مذاکرات چاہتا ہے مگر ان کی قیادت کو ڈر ہے کہ ڈیل کا کہیں گے تو اپنی عوام کے ہاتھوں مریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت ڈیل کا کہے گی تو اپنے عوام کے ہاتھوں مرے گی، انھیں ہمارے ہاتھوں مرنے کا بھی ڈر ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، ایک اور جنگ بھی جیت رہےہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو ختم کردیا مگر فیک نیوز کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ ہم جنگ ہاررہے ہیں۔