عرب امارات سے لوگوں نے پیسے بھیجنے چھوڑ دیے،ترسیلات زر میں سالانہ 15 فیصد کی کمی

Mar 26, 2023 | 16:18:PM
عرب امارات سے لوگوں نے پیسے بھیجنے چھوڑ دیے،ترسیلات زر میں سالانہ 15 فیصد کی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.198 ارب ڈالر کا زرمبادلہ  ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصد کم ہے۔
 گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے3.777 ارب ڈالر  زرمبادلہ ملک ارسال کیا، فروری میں یو اے ای سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں :’ تمہیں دس تھپڑ پڑنے چاہئیں‘مریم اورنگزیب کا عمران خان کے 10نکاتی ایجنڈے پر ردعمل

فروری میں یو اے ای سے ترسیلات زر کا حجم 324 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری میں 386 ملین ڈالر تھا۔ جنوری کے مقابلے میں فروری میں یو اے سی سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 20 فیصد کااضافہ ریکارڈکیا گیا ہے، جنوری میں ترسیلات زر کا حجم 269 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو فروری میں بڑھ کر 324 ملین ڈالر ہوگیا۔