حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے

Mar 26, 2023 | 15:09:PM
حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے
کیپشن: ہ پنجاب پولیس حسان نیازی کو لاہور میں درج کیس میں تحویل میں لینے کیلئے کوئٹہ پہنچی تھی۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

   کوئٹہ میں حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ 7 نے چیمبر میں طلب کرکے راہداری ریمانڈ دیا۔

اس سے قبل حسان نیازی کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز حسان نیازی کی ضمانت ہو گئی تھی تو اسے کس قانون کے تحت جیل بھیجا گیا؟

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ، عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی ضمانت منظور

اقبال شاہ نے کہا کہ ہم نے جیل انتظامیہ کو مچلکے پیش کر دیے تھے مگر حسان کو رہا نہیں کیا گیا، جیل انتظامیہ کے پاس حسان نیازی کو رکھنے کا کوئی جواز نہیں تھا، حسان نیازی کو بدنیتی سے 3 ایم پی او کے تحت قید میں رکھا گیا، کس قانون کے تحت حسان نیازی کی پنجاب پولیس نے حوالگی مانگی ہے؟

حسان نیازی کے وکیل نے یہ بھی کہا ہے کہ 3 ایم پی او کے غیر قانونی آرڈر اور گرفتاری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس حسان نیازی کو لاہور میں درج کیس میں تحویل میں لینے کیلئے کوئٹہ پہنچی تھی۔