امریکی ریاست مسی سپی میں تباہ کن بگولے اور طوفان، 26 ہلاکتیں

Mar 26, 2023 | 12:53:PM
امریکی ریاست مسی سپی میں تباہ کن بگولے اور طوفان، 26 ہلاکتیں
کیپشن: مسی سپی، الاباما اور ٹینیسی کی ریاستوں میں 26 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی ریاستوں مسی سپی اور الاباما میں طاقتور ہوا کے بگولوں سے شدید تباہی ہوئی ہے، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 26 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوا کے بگولے سے 274 کلومیٹر تک تباہی کے آثار نمایاں اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

دو روز قبل آنے والے طوفان میں مغربی مسی سپی کا ٹاؤن رولنگ فورک سب سے زیادہ متاثر ہوا، متاثرہ حصوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی گئی۔

مسی سپی، الاباما اور ٹینیسی کی ریاستوں میں 26 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسی سپی اور الاباما میں آج بھی طوفانی ہواؤں، اولے اور ہوا کے بگولے چلنے کا امکان ہے۔