26 کروڑ ڈالر کی درآمدات، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بڑا انقلاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) ملکی تاریخ میں پہلی بار بڑی گاڑیوں کی درآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق مالی سال 26ء کے 11 ماہ میں بسوں اور ٹرکوں کی درآمدات پہلی بار26 کروڑ 24 لاکھ ڈالررہی، مالی سال 25ء کے11 ماہ میں بسوں اور ٹرکوں کی درآمدات 5کروڑ 78 لاکھ ڈالر تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی 24 گھنٹے مفت؟بڑا سرپرائز تیار
سٹیٹ بینک ڈیٹا میں بتایا گیا کہ ہیوی ٹرانسپورٹ کی درآمدات مکمل تیار شدہ یونٹس پر ریکارڈ کی گئی، شرح سود میں کمی اور حکومتی مراعات سے ٹرانسپورٹ کی درآمد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب امریکہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی معروف کمپنی پولی اسٹار کو 2027 کے ماڈل سال سے امریکی مارکیٹ میں گاڑیاں فروخت کرنے سے روک دیا ہے، جس کے بعد عالمی آٹو انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے “کنیکٹڈ وہیکلز رول” کے تحت کیا گیا ہے، جس کے مطابق چین سے منسلک ٹیکنالوجی رکھنے والی گاڑیوں کی درآمد اور فروخت پر سخت پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں،حکام کا مؤقف ہے کہ جدید گاڑیوں میں موجود وائی فائی، بلوٹوتھ اور سیلولر کنیکٹیویٹی جیسے فیچرز کے ذریعے ڈیٹا سیکیورٹی سے متعلق خدشات پیدا ہوتے ہیں۔